؞   پروفیسر محمد ضیاء الرحمان اعظمی کی طبیعت ناساز، آئی سی یو میں بھرتی
۱۱ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

بلریاگنج/مدینہ (حوصلہ نیوز): پروفیسر محمد ضیاء الرحمن اعظمي کی طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے مدينہ منورہ کے ایک ہاسپیٹل الحرس الوطنی کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
بدایوں کے رہنے والے ان کے قریبی زبیر خان سعیدی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا البتہ ان کے بیٹے سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر صاحب اعظم گڑھ کو چھوڑنے کے بعد ہمارے گھر ککرالہ آئے تھے۔ یہاں پر تقریباً 2 سال قیام کیا اور یہیں سے عمرآباد تعلیم حاصل کرنے کے لیے چلے گئے۔ انہوں نے عالم اسلام سے ضیاء الرحمان صاحب کی شفایابی کے لیے خصوصی دعا کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ پروفیسر ضیاء الرحمان عرف بانکے بلریاگنج قصبہ کے دھوبی ٹولہ کے رہنے والے ہیں۔ 16 سال کی عمر میں انہوں نے اسلام قبول کیا اس کے بعد تعلیم کے سلسلے میں عمرآباد، مدینہ یونیورسٹی اور جامعہ اظہر مصر کا سفر کیا۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدینہ یونیورسٹی میں پروفیسر اور ڈین کے عہدے پر فائز ہوئے اور ریٹائرمنٹ کے بعد تصنیفی کام میں لگ گئے. انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں ہیں لیکن ان کا سب سے بڑا کارنامہ "الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل" ہے جس میں170مصادر ہیں اور 5ویں صدی عیسوی تک کی تمام حدیث کی کتابوں میں سے صحیح حدیثوں کو تجریج کے ساتھ جمع کیا گیا ہے۔


2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

2 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.